urdu jumbo quiz 01 maha tet 2025 November 20, 2025 by admintestdlySpread the love 128 complete your quiz in 30 minutes Created by admintestdlyURDU tet/ctet urdu jumbo quiz 01 ctet 2025jumbo quiz urdu ctet 1 / 30“دائرہ” کی جمع کیا ہے؟ A) دائریں B) دائرے C) دوائر D) تینوں بھی 2 / 30اس ریڈنگ ٹیسٹ میں آپ کس طرح نمبر دیں گے ؟سوال : دھرم شالہ کہاں واقع ہے ؟ جواب 1 : ہماچل پردیش میں جواب 2 : دھرم شالہ ہماچل پردیش میں واقع ہے۔ A) پہلے جواب کیلئے دو نمبر اور دوسرے جواب کے لئے بھی دو نمبر B) پہلے جواب کے لئے ایک نمبر اور دوسرے جواب کے لئے دو نمبر C) دوسرے جواب کے لئے دو نمبر اور پہلے جوب کیلئے ڈیڑھ نمبر D) دوسرے جواب کے لئے دو نمبر، پہلے جواب کے لئے صفر نمبر 3 / 30“بچہ تو چاند ہے” اس جملے میں کون سی اصطلاح آئی ہے؟ A) تشبیہ B) تلمیح C) مجاز مرسل D) استعارہ 4 / 30ہندوستان میں زبان سے متعلق تعلیمی پالیسی کو کہا جاتا ہے A) مادری زبان میں تعلیم B) سہ لسانی فارمولہ C) کثیر لسانیات D) حق تعلیم 5 / 30استاد مختلف جسمانی حرکات و سکنات ، آوازوں کے اُتار چڑھاؤ اور دوسری حرکات و سکنات کا استعمال کرتا ہے تا کہ آموزگاروں کو متوجہ کرنے اور توجہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوسکے۔ یہ کس طرح کی مہارت ہے ؟ A) ابتدائی تعارف B) عملا"واضح کرنا C) تقویت رسانی D) محرکات میں تنوع 6 / 30بنیادی تعلیم کے خیال کا موجد کون ہے؟ A) ڈاکٹر ذاکر حسین B) مولانا ابوالکلام آزاد C) پنڈت جواہر لعل نہرو D) مہاتما گاندھی 7 / 30ایک پرائمری ٹیچر طالب علموں کی سننے کی مہارتوں کی نشوونما کو فروغ دے سکتی ہے A) طلباء سے انفرادی طور پر پڑھاتے ہوئے پوچھے گی کہ انھوں نے جو سنا اسے بتائیں B) وہ طلباء کو بار بار یہ یاد دلائے گی کہ وہ کیا سن رہے ہیں اس پر غور کریں۔ C) خاص سننے کی سرگرمیوں کو روزمرہ کے معمول سے جوڑ کر D) جب طلباء بول رہے ہوں تو وہ توجہ سے سنے گی 8 / 30وائی گوٹسکی کے نظریہ پر مبنی تعمیر پسند کلاس روم میں زیادہ تجربہ کار استادآموزگار کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فراہم کرنے میں ایک رہنما کا فریضہ انجام دیتا ہے۔ A) سوال پوچھنے کا ،وقع B) عدم توازن کو جاننےکا موقع C) ترغیب D) کسی نظریہ کا تعارف 9 / 30اردو کا لفظ سب سے پہلے کس کتاب میں استعمال کیا گیا؟ A) تزک جہانگیری B) دیوان خسرو C) آب حیات D) تزک بابری 10 / 30“آئینہ میں بال آنا” محاورے کا کیا مطلب ہے؟ A) دشمنی میں مبتلا ہونا B) شک ہونا C) نقصان ہونا D) شرمسار ہو نا 11 / 30الفاظ کا وہ مجموعہ جو اپنے حقیقی معنوں میں استعمال نہ ہو کر مجازی یا مرادی معنی میں استعمال ہو تو اس کو اصطلاح میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں: A) کہاوت B) قول C) ضرب المثل D) محاورہ 12 / 30ان میں سے کون سا ناول پر یم چند کا نہیں ہے؟ A) گوشہ عافیت B) خدا کی بستی C) اسرار معاہد D) میدان عمل 13 / 30“کاذب” کا متضاد لفظ کیاہے ؟ A) جہل B) صاف شفاف C) اجلا D) صادق 14 / 30اردو زبان میں دوسری زبانوں (سنسکرت ، عربی ، فارسی ، ترکی وغیرہ) کے الفاظ بخوبی استعمال ہوتے ہیں۔ اس سے اردو زبان کی کس خصوصیت کا علم ہوتا ہے ؟ A) ربط کلام ، متن B) جلد قبولیت C) لچیلا پن D) غیر لچیلا پن 15 / 30شاہ جہاں نے اردو کے لیے کون سا نام تجویز کیا؟ A) اردو معلیٰ B) ہندوی C) ریختہ D) برج بھاشا 16 / 30غالب کی غزل کے اس مطالعے میں ردیف کی نشاندہی کیجئے: دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے؟ A) کیا ہے B) ہوا ، دوا C) درد D) دل ناداں 17 / 30ایک شخص سینما ہال میں اور آپ کے پیچھے بیٹھا ہوا موبائل فون پر بات کر رہا ہے اور آپ اسے موبائل پر بات کرنے کے لئے منع کرنا چاہتے ہیں۔ انتخاب کیجئے کہ آپ اسے کس طرح درخواست کریں گے؟ A) مہربانی کرکے کیا آپ اپنا فون بند نہیں کر سکتے B) زور سے بولنا بند کرو C) کیا آپ کے لئے ممکن ہوگا کہ اس موبائل کو یہاں استعمال نہ کریں D) مہربانی کرکے موبائل کا استعمال تھیٹر میں نہ کریں 18 / 30فی الواقع حقیقت کیا ہے؟(Virtual Reality) A) ویڈیو کانفرنسنگ B) ٹیلی کانفرنسنگ C) ویڈیو ڈسک D) کمپیوٹر استعمال کرنے والا ایک جدید بصری آلہ 19 / 30“غیر لفظی ترسیل” ہو گی” : A) حرکات و سکنات B) بولے جانے والے الفاظ C) چھپے ہوئے الفاظ D) اعداد 20 / 30تدریس کا ایسا طریقہ کار جس سے کمزور طلبہ زبان دانی کی مہارت میں اپنے ساتھیوں کے برابر آ سکیں ، کہلاتا ہے: A) تخلیص کاری B) نظر ثانی C) ترتیب نو D) باز مداخلت 21 / 30آپ ریل میں سفر کر رہے ہیں آپ کے ساتھ دوسرے مسافر کی سیٹ کھڑکی کے پاس ہے اور آپ اس کو بند کرنا چاہتے ہیں، آپ اس سے کھڑکی بند کرنے کی گزارش کیسے کریں گے ? A) برائے مہربانی کھڑکی بند کر دو B) کھڑکی بند کر دو C) کیا آپ کھڑکی بند کرسکتے ہیں D) کیا آپ کے لئے ممکن ہے کہ آپ کھڑکی بند کر دیں 22 / 30کس طریقے تدریس میں طلبہ کی فطری صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے؟ A) منصوبی B) استقرائی C) تحلیلی D) ترکیبی 23 / 30تحقیق کے مطابق درج ذیل میں سے کون سی سب سے اہم گھر پر مبنی سرگرمی پری اسکول بچوں کی معلومات کو بڑھانے میں معاون ہوتی ہے۔ ان کے پڑھنے میں کامیابی کے لیے سب سے اہم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ A) والدین بچوں کوزور سےپڑھائیں B) والدین بچوں کو حرف تہجی پڑھائیں C) بچوں کو نرسری نظمیں یاد کرانا D) والدین اسکول کے بارے میں بات کریں 24 / 30اردو زبان کے پہلے نقاد ہونے کا اعزاز کس شاعر کو حاصل ہے؟ A) مرزا محمد رفیع سودا B) میر تقی میر C) مصحفی D) قلی قطب شاہ 25 / 30طالب علموں کو زبان کی کلاس میں ادب فراہم کیا جاتا ہے ؟ A) موجودہ مشکل الفاظ B) اردو کے قدیم طرز کی اسالیب C) کوئی تہذیبی واقفیت فراہم نہیں ہوتی D) زبان کی مستند رنگا رنگی کو پیش کیا جاتا ہے 26 / 30پہلی جماعت کا ایک استاد ہر روز اپنے طلبا کو تصویری کتاب پڑھ کر سناتا ہے۔ کتاب کا موضوع، مصنف کا نام اور کتاب کے آگے اور پیچھے کے صفحات پڑھ کر سناتا ہے اور اس پر بات چیت کرتا ہے۔ اس طرح وہ خواندگی کے کس اہم پہلو کو اجاگر کر رہا ہوتا ہے ؟ A) حروف تہجی B) لفظوں کی پہچان C) تفہیم D) چھپے ہوئے تصورات 27 / 30اماؤس سے پونم تک چاند کا دکھائی دینے والا حصہ روزانہ بلترتیب بڑھتا رہتا ہے؟اسے کیا کہیتے ہیں؟ A) اماؤس B) پونم C) متناقص النور D) متزائدالنور 28 / 30تحقیق کے مطابق درج ذیل میں سے کون سی سب سے اہم گھر پر مبنی سرگرمی پری اسکول بچوں کی معلومات کو بڑھانے میں معاون ہوتی ہے۔ ان کے پڑھنے میں کامیابی کے لیے سب سے اہم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ A) والدین بچوں کوزور سےپڑھائیں B) بچوں کو نرسری نظمیں یاد کرانا C) والدین اسکول کے بارے میں بات کریں D) والدین بچوں کو حرف تہجی پڑھائیں 29 / 30ڈرامہ کس زبان کا لفظ ہے؟ A) فارسی B) یونانی C) لاطنی D) جاپانی 30 / 30جب ایک طالب علم کو زمانے کی قسموں کو سمجھنے میں دشواری ہو تو اس کا تدارک کیسے کریں گے؟ A) طلباء کو کلاس روم کے باہر بھی جملوں کی ساخت کی بنیاد پر مشق کروانا B) مختلف جملوں کی مشق کرنے کے مواقع فراہم کرنا C) اصل زندگی کے مختلف حالات کی مدد سے مشق کرنا D) طلبہ کو جملے بنائیں اور ٹیچر ان کی اس سرگرمی میں مدد کرے Your score is 0% Restart quiz Share this: Click to share on Telegram (Opens in new window) Telegram Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Related